ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نیمار کے دو شاندار گولوں کے سہارے مرد فٹ بال کے فائنل میں پہنچا برازیل

نیمار کے دو شاندار گولوں کے سہارے مرد فٹ بال کے فائنل میں پہنچا برازیل

Thu, 18 Aug 2016 17:42:13    S.O. News Service

ریو دی جنیریو،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیمار نے اولمپکس تاریخ کے سب سے تیز گول سمیت دو گول داغ کر برازیل کو مرد فٹ بال کے فائنل میں پہنچا دیا۔برازیل نے ریو کے مشہور مراکانا اسٹیڈیم میں 6-0سے ہونڈوراس کو شکست دے کر گولڈ میڈل کی اپنی امیدیں قائم رکھیں۔برازیل اب فائنل میں جرمنی یا نائیجیریا سے بھڑے گا۔میزبان ٹیم کے پاس اب ملک کے لئے فٹ بال کا پہلا طلائی تمغہ جیتنے اور جرمنی کے فائنل میں پہنچنے پر اس کے ہاتھوں 2014کے فٹ بال ورلڈ کپ میں گھریلو زمین پر ملی 7-1کی شرمناک شکست کا بدلہ لینے کا موقع ملے گا۔ساؤ پالو میں دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔نائیجیریا نے 1996میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔نیمار اس سے پہلے دو میچوں میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہونڈوراس کے خلاف مکمل رنگ میں نظر آئے اور میچ شروع ہونے کے صرف 15سیکنڈ کے اندر ملک کے لئے پہلا گول داغا۔اس کے بعد انہوں نے میچ کے آخر میں پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول داغا۔برازیل 1996اور 2008میں اولمپکس کا کانسہ اور 2012کے لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت چکا ہے۔


Share: